قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)میری بیوی سے اونچی آواز میں بات کیوں کی،سب انسپکٹر نے خاتون کو اغواء کے بعد حبس بیجا میں رکھ کر بہیمانہ تشددکا نشانہ بنا ڈالا، مقامی لوگوں اور پولیس نے خاتون کو بازیاب کروا کر ہسپتال پہنچا دیا، طبی امدادجاری۔پولیس کی غنڈہ گردی کے خلاف اہل محلہ اور لواحقین کا پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ میں احتجاج‘پولیس اپنے پیٹی بھائی کو بچانے کے لیے کارروائی کرنے سے گریزاں ہے‘شہریوںکی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب اورآئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیاہے۔