گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ خودکشی کے واقعات میں اضافے کی وجہ معاشی بدحالی ہے،بجلی کے بھاری بلز نے شہریوں کی زندگی کے تمام امور درہم برہم کرکے رکھ دیئے ہیں،حکمرانوں کا ہر عمل ملک و قوم کیلئے پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے،پی ڈی ایم نے ذاتی مفادات کی سیاست کی اورغریب عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ نگران حکمرانوں کو مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمے کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔مہنگائی اور بے روزگاری کا راستہ نہ روکا گیا تو صورتحال مزید بگڑے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ کی صدارت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
خودکشی میں اضافے کی وجہ معاشی بدحالی ہے:مولانا محمد اکبر نقشبندی
Aug 26, 2023