خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے اسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کا نوٹس لے لیا۔نگران حکومت نے ادویات کی قلت کی شکایات موصول ہونے پر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز کے نام مراسلہ لکھ دیا۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ اسپتالوں اور بی ایچ اوز میں ادویات کی قلت کی شکایات سامنےآئی ہیں جس پر وزیراعلیٰ کے نگران مشیر نے ادویات کی کمی کا نوٹس لیا ہے۔مراسلے کے مطابق ڈی جی ہیلتھ سروسز سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا کے تمام ہیلتھ سینٹرز میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور ادویات کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔مراسلے میں اسپتالوں میں ادویات سے متعلق رپورٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ادویات کی قلت، حکومت کا نوٹس
Aug 26, 2023 | 11:20