جناح ہاؤس کیس،عالیہ حمزہ،خدیجہ شاہ سمیت دیگر کےجوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

 انسداددہشتگردی عدالت نےجناح ہاؤس پرحملہ کیس میں ملوث عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کاجوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے سماعت کی۔خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا،پولیس نے جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت پیش کیا۔خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے مقدمہ کا چالان پراسیکیوشن برانچ میں پیش کردیا گیا ہے۔تفتیشی افسر  کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن چالان کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔خدیجہ شاہ ،عالیہ حمزہ سمیت دیگر کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 ستمبر تک توسیع کا حکم جاری کردیا۔ 

ای پیپر دی نیشن