تیسرا ون ڈے، پاکستان کا افغانستان کو 269 رنز کا ہدف

پاکستان نے افغانستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دے دیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے اور افغان ٹیم کو جیت کے لیے 269 رنز کا ہدف دیا۔محمد رضوان نے 67 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی پہلی وکٹ 36 رنز پر گری جب فخر زمان 27 رنز بنا کر گلبدین نائب کو وکٹ دے بیٹھے، امام الحق 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔سعود شکیل کو 9 رنز پر رحمان اللہ گرباز نے رن آؤٹ کیا، شاداب خان 3 رنز بنا کر مجیب الرحمان کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

محمد نواز 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ آغا سلمان 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کہ راہ دکھائی، راشد خان اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن