تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں ساڑھے 4 لاکھ پاکستانی ملک چھوڑ گئے ہیں۔
2023 کے ابتدائی 6ماہ کے دوران 4لاکھ 50 ہزار پاکستانی روز گار کے لئے بیرون ملک منتقل ہوئے۔
امیگریشن بیورو کی تازہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ایک عرب اخبار کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی مہنگائی، کم تنخواہوں اور دیگر وجوہات کی وجہ سے چار لاکھ 50 ہزار پاکستانی بیرون ملک منتقل ہوئے۔
بہتر مستقبل اور روزگار کے سلسلے میں ڈاکٹرز، انجینئرز، بینک منیجرز،آئی ٹی کے ماہرین، سیلز مین اور عام مزدور بیرون ملک منتقل ہوئے۔
سب سے زیادہ افرادنے سعودی عرب کا رخ کیا،دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات، تیسرے پر قطر، چوتھے پر ریاست عمان جبکہ پانچویں نمبر پر ملائیشیاکو منتخب کیا گیا۔