محکمہ اوقاف دو دنوں میں پانچ سو حلیم اور پانچ سو حلوہ کی دیگیں تقسیم کرتا ہے، حاجی محمد شفیع، ریاض حسین صابری

ریاض حسین صابری نے نوائے وقت کو بتایا کہ قبل ازیں وہ داتا صاحب کے نزدیک ہوٹل وغیرہ میں انفرادی طور پر لنگر تقسیم کرتے تھے لیکن اب عرصہ دراز سے حاجی محمد شفیع داتا صاحب مذہبی امور کمیٹی کے رکن اور محافل کمیٹی کے کنوینئر کے ساتھ سرکاری لنگر میں شیئر کرتے ہیں۔ حاجی محمد شفیع اور ریاض حسین صابری نے بتایا کہ  عرس کے پہلے دن محکمہ اوقاف حلیم کی پانچسو دیگیں اور دو لاکھ نان تقسیم کرتا ہے جبکہ دوسرے دن پانچسو دیسی گھی کے حلوہ دیگیں اور ڈیڑھ لاکھ نان سید الشہدا حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر زائرین میں تقسیم کرتا ہے لنگر کی تقسیم میں ڈھائی سو کارکن، رضا کار خدمات انجام دیتے ہیں حاجی محمد شفیع نے بتایا کہ وہ کاروباری آدمی ہیں لیکن یہ سب خدمت 1985ء سے حضرت داتا صاحب کی عقیدت میں سرانجام دے رہے ہیں۔ دربار شریف یک تعمیر نو کے دوران نیچے سے کمرے بھی برآمد ہوئے تھے جن کا انہوں نے خود مشاہدہ کیا تھا ان کے روشندان بھی نظر آ رہے تھے جبکہ قبریں دکھائی نہیں دیں کیونکہ یہ تمام ٹبہ تھا اور اس پر مختلف ادوار میں ایک دوسری عمارت پر تعمیرات اور فرش بنتے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن