درگاہ حضرت محبوب الٰہی خواجہ نظام الدین اولیاء نئی دہلی کے سجادہ نشین دیوان سید طاہر نظامی نے نوائے وقت کو فون پر بتایا کہ وہ جمعہ کی شام دہلی سے واہگہ پہنچیں گے اور ان کا قیام حسب معمول ساندہ روڈ آخری بس سٹاپ واپڈا آفس کے قریب سید سلمان نظامی کے ہاں ہوگا اور وہ 25 اگست اتوار بعد نماز ظہر درگاہ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء سے لائی چادر شریف حضرت داتا گنج بخش کے حضور دیگر احباب کے ہمراہ پیش کریں گے بعدازاں وہ دو روز پاکپتن شریف میں قیام کریں گے اور اپنے جدامجد حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر اور حضرت خواجہ بدر الدین اسحاق کے مزارات پر حاضری دیں گے اور 30 اگست کو لاہور سے واپس دہلی روانہ ہو جائیں گے۔