شکیب الحسن کا پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کا امکان 

Aug 26, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش میں قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کھلاڑی شکیب الحسن کے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن کو وطن واپس بلانے پر غور شروع کر دیا ہے ،  جس کے باعث کھلاڑی کے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے ہیں ۔ کرکٹر شکیب الحسن کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کے ساتھ مقدمہ قتل میں نامزد کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں