شکیب الحسن نے گیند محمد رضوان کی طرف پھینک دی ‘امپائر سے معافی مانگ لی 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے پانچویں دن بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے اپنا حوصلہ کھو دیا۔دوسری اننگز کے 33ویں اوور کے دوران شکیب محمد رضوان سے مایوس ہو گئے جو عبداللہ شفیق کے ساتھ بلے بازی کر رہے تھے۔ رضوان شکیب کے ردھم میں خلل ڈالتے ہوئے کریز پر کھڑے ہونے میں غیرمعمولی طور پر لمبا وقت لے رہے تھے۔جواب میں شکیب نے گیند رضوان کی طرف پھینکی جس سے امپائر حیران رہ گئے۔شکیب الحسن کی آن فیلڈ تصادم کی تاریخ ہے اور اس واقعہ نے صرف اس فہرست میں اضافہ کیا۔ بعد میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور امپائر سے معافی مانگی۔

ای پیپر دی نیشن