عالمی نمائش میں بڑے پیمانے پر برآمد ی سودے ،صنعت کو تقویت ملے گی :عثمان اشرف 

لاہور( کامرس رپورٹر)پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف نے رواں سال 9سے 11اکتوبر لاہور میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش کیلئے مالی معاونت پر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان سے بھرپور اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوی امید ہے کہ عالمی نمائش میں بڑے پیمانے پر برآمد ی سودے ہوں گے جس سے نہ صرف اس صنعت کو تقویت ملے گی بلکہ ملک کیلئے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہو سکے گا۔

ای پیپر دی نیشن