الغازی ٹریکٹرز کے زیراہتمام زرعی شعبے میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ورکشاپ 

Aug 26, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) الغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ نے محکمہ زراعت سندھ کے تعاون سے ڈائریکٹوریٹ ایگریکلچر ریسرچ ٹنڈو جام میں 3 روزہ ’’خودمختار با وقار‘‘ ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ 21 تا 23 اگست 2024ء کے دوران ہونیوالی یہ ورکشاپ 43 پرعزم نوجوان خواتین کو زراعت کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے منعقد کی گئی۔ اس ورکشاپ میں انہیں جدید زرعی آلات، بالخصوص ٹریکٹرز اور متعلقہ سامان کو استعمال کرنے کیلئے ضروری مہارت اور معلومات فراہم کی گئیں۔ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد پاکستان میں معاشی خود مختاری اور پائیدار زراعت کو فروغ دینا ہے۔تقریب کی اختتامی سیشن کے مہمان خصوصی وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر، سیکرٹری زراعت رفیق بریرو، ڈی جی ایگریکلچر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ شہاب الدین ابڑو اور الغازی ٹریکٹر کے عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ کے پہلے روز، شرکاء کوالغازی ٹریکٹر کے ٹریکٹروں اور متعلقہ سامان کا تعارف، کسانوں کو ٹریکٹر کی ملکیت سے حاصل مالی فوائد کا جائزہ، اور ٹریکٹر سے حاصل خدمات اور سستی لیزنگ کے آپشنز کے ذریعے کاروباری مواقع کی تلاش جیسے موضوعات شامل ہیں۔  ورکشاپ کے دوسرے دن عملی مہارتوں کے حصول پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں براہ راست تربیتی سیشنز شامل تھے۔

مزیدخبریں