عرس داتا گنج بخشؒ، خواتین زائرین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکار تعینات

لاہور(نامہ نگار)لاہور پولیس نے حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 981ویں عرس پرجامع سکیورٹی انتظامات تشکیل دیئے ہیں۔سالانہ عرس پر6ایس پیز،22ڈی ایس پیز، 79ایس ایچ اوز، 297 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 4ہزار سے زائد پولیس اہلکارفرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ترجمان لاہور پولیس نے بتایا کہ خواتین زائرین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکاربھی تعینات کی گئیں ہیں۔عرس کے موقع پر 81ناکہ جات، 9 چیک پوسٹس اور12واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ حضرت علی ہجویری داتا گنج بخشؒؒ کے عرس کی تین روزہ تقریبات پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔داتا دربار میں داخلے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔زائرین کی چیکنگ کیلئے واک تھرو گیٹس،میٹل ڈیٹیکٹرز اور الیکٹرک بیرئیرزسمیت دیگر وسائل بروئے کار لائے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔انہوں نے سینئرپولیس افسران کو منتظمین دربار سے مسلسل رابطے میں ر ہنے اور دودھ کی سبیلوں و لنگر کی تقسیم کے دوران سکیورٹی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔سکیورٹی کے پیش نظر مختص کردہ پارکنگ کے علاوہ کہیں گاڑی، موٹرسائیکل کھڑی نہ ہونے دیں۔عرس اور چہلم کے دوران سرچ اینڈ کومبگ آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیشلز مشکوک افراد پرکڑی نگرانی رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن