لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گریجویشن پروگرام کے 102 طلبا و طالبات کو فیسوں کی ادائیگی کیلئے 54 لاکھ 75 ہزار روپے سے زائد تعلیمی سکالرشپس جاری کئے ہیں۔انٹرمیڈیٹ ڈگری پروگرامز میں زیر تعلیم 2590 طلبا و طالبات کو 6 کروڑ 51 لاکھ روپے سے زائد سکالرشپس جاری کئے گئے جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں زیر تعلیم طلبا و طالبات کو2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔ تینوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 09 کروڑ 17 لاکھ روپے رقم طلبا و طالبات کو دی گئی، لاہور سمیت مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات ان سکالرشپس سے مستفید ہوں گے۔ پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر اقدامات میں تیزی لائی گئی ہے ، رواں برس پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں۔ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اولین ترجیح ، ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہے ہیں۔
پولیس ملازمین کے 102 بچوں کیلئے 54 لاکھ 75 ہزار روپے کے سکالر شپس جاری
Aug 26, 2024