لاہور(نامہ نگار)ریس کورس کے علاقے میں پولیس نے نشے میں دھت تھانیدار کو ایک ہوٹل میں غل غپاڑہ کرنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر وسیم ڈیوس روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں جاری فنکشن میں گھس ا?یا اور خواتین کے سامنے ہر کسی کو غلیظ گالیاں دیتا رہا، انتظامیہ کی ریسکیو 15 پر کال پر ریس کورس پولیس پہنچ گئی۔ایس آئی وسیم فوٹیج بنانے والے کیمرہ مین کو بھی گالیاں دیتا رہا۔شور مچاتا رہا کہ میری دوست اندر ہے اسے لے کر ہی جاؤں گا۔مقامی پولیس سب انسپکٹر وسیم کو زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔پولیس نے ملزمو کو حوالات میں بند کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔