لاہور(نامہ نگار)گوالمنڈی چوکی میو ہسپتال پولیس نے گھریلو ملازمین بن کر مالکان کو لوٹنے والا نوسر باز جوڑا گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم غربت کی آڑ لے کر اپنی بیوی کو گھریلو کام کاج کیلئے گھروں میں ملازمت دلواتا،پھر فیملی کو اعتماد میں لینے کے بعد ملزمان میاں بیوی نشہ آور کھانا کھلا کر واردات کرتے اور غائب ہو جاتے۔ملزمان برکی پولیس کو تین سال سے مطلوب تھے۔چوکی میو ہسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس کی مدد سے دونوں روپوش اشتہاریوں کو تلاش کیا۔گرفتار اشتہاریوں میں پروین اور اس کا خاوند سرور شامل ہیں۔مفرور اشتہاریوں کو گرفتار کر کے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔