لاہور(نامہ نگار)سیف سٹی اتھارٹی نے چوبرجی میں شہریوں سے جھپٹا مار کر موبائل فون چھیننے والے سنیچرز گرفتار کروا دئیے ہیں۔ سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے سرویلنس کرتے ہوئے موبائل سنیچرز ڈھونڈ نکالے۔سیف سٹی آفیسر نے سنیچرز کو حلیہ اور روٹس کے ذریعے ٹریس کیا۔موٹر سائیکل سوار دو نوجوان سنیچنگ کرنے سے پہلے اور بعد میں مختلف شاہراہوں پر پھرتے رہے۔ ٹارگٹ نظر آنے پر سنیچرز شہریوں سے قیمتی موبائل چھین لیتے تھے۔سیف سٹی ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے تمام شواہد متعلقہ پولیس کو فراہم کئے۔سیف سٹی کے فراہم کردہ شواہد پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔