جماعت اسلامی کا بنیادی مقصداللہ کے دین کا غلبہ ، اسلامی نظام کا نفاذ ہے: سراج الحق 

 لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام شمع سٹاپ فیروز پور روڈ پر جماعت اسلامی پاکستان کے 83وایں یوم تاسیس  کے موقع ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کی اور خطاب بھی کیا۔ تقریب میں نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ، سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر صوبہ وسطی پنجاب محمد جاوید قصوری ،امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ،سیکرٹری لاہور خالد احمد بٹ، رہنماء جماعت اسلامی فرید پراچہ، ملک شاہد اسلم ، میاں مقصود احمد،سلیم منصور خالد ، اظہر بلال ،سید احسان اللہ وقاص و دیگر قائدین نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مقصداللہ کے دین کا غلبہ اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے۔ اسلام صرف عبادات کا نام نہیں بلکہ اس میں دنیا جہاں کے تمام مسائل کا حل ہے۔

ای پیپر دی نیشن