لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار بسراء نے کہا حکومت عام آدمی کی جائز شکایات کا فی الفور ازالہ کرے۔اشرافیہ کی مراعات ختم کئے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں ہوں گے۔ مہنگے بلوں کی ادایگی عوام کیلئے مشکل ہوچکی ہے۔ پارٹی قیادت ملکی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے وفاقی حکومت کو میثاق معیشت کی تجویز دے چکی ہے۔اب نفاذ حکومت کا کام ہے۔
اشرافیہ کی مراعات ختم کئے بغیر معاشی اہداف حاصل نہیں ہونگے:ذوالفقار بسراء
Aug 26, 2024