لاہور (خصوصی نامہ نگار)معاشرے کا ہر فردمہنگائی کا رونا رو رہا ہے۔ بجلی کے بلوں نے لوگوں کو اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اب گیس کے بلوں میں بھی اضافے کی خبریں آرہی ہیں۔ عوام اگر اس مہنگائی کے طوفان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں تو انہیں گھروں سے نکلنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی غربی لاہور عبدالعزیز عابد نے جامع مسجد سید مودودی انسٹی ٹیوٹ میں پی پی 168 کے زیر اہتمام تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
معاشرے کا ہر فردمہنگائی کا رونا رو رہا ہے:عبدالعزیز عابد
Aug 26, 2024