لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ملک عابد حسین اعوان نے کہا پورے پاکستان میں اس وقت مثبت سیاست کا فقدان ہے۔اس وقت ملک میں نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کے بجائے مثبت سیاست کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں آج جتنے بحران ہیں تاریخ میں اتنے بحران کبھی نہیں آئے تھے۔ نفرت کی سیاست کرنیوالوں کا مثبت سیاست سے مقابلہ کریں گے۔