لاہور (خصوصی نامہ نگار)دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ بحیثیت مسلمان ہمارا فرض ہے کہ ہم آقائے دوجہاں کی ناموس کی حفاظت کریں۔ سپریم کورٹ نے تاریخ سازفیصلہ دے کر امت مسلمہ کے دل جیت لیے۔ہم توقع کرتے ہیں کہ تفصیلی فیصلہ میں بھی کسی قسم کا ابہام باقی نہیں رہنے دیاجائے گا۔ ختم نبوت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اس پر کوئی کمپرومائز زنہیں کر سکتے۔ رسول اللہؐ کے آخری نبی ہونے کی گواہی اللہ نے دی ہے۔ قادیانیوں کے بارے میں متنازعہ پیراگراف حذف کرنے پر سپریم کورٹ، حکومت، ارکان قومی اسمبلی اورعلماء کرام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا انہوں نے نعیمین ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایوان سرفراز میں منعقدہ علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنونشن میںمرکزی صدر نعیمین ایسوسی ایشن مفتی ندیم قمر،ممتاز عالم دین علامہ مشتاق احمدنوری، پروفیسر وارث علی شاہین، پروفیسر ارشد اقبال، ڈاکٹر سفارش علی نعیمی، پروفیسر آصف طاہر،مفتی نعیم احمدصابری سمیت لاہور بھر سے جیدعلماء کرام اور ابنائے جامعہ نعیمیہ، نعیمین ایسوسی ایشن کے عہدیداران اورکارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
عقیدہ ختم نبوت پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا:راغب حسین نعیمی
Aug 26, 2024