ڈھاکہ: عدالت میں پیشی کیلئے آئے سابق جج پر شہریوں کا تشدد، حالت نازک 

ڈھاکہ (نیٹ نیوز) بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ کے سابق جج شمس الدین چودھری مانک عدالت پیشی پر عوام کے غیظ و غضب کا نشانہ بن گئے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے ایپلٹ ڈویژن کے سابق جج کو سلہٹ کی عدالت میں لایا گیا تو قیدیوں کی وین سے نکلتے ہی عوام نے ان پر لاتوں اور مکوں کی برسات کر دی۔ مختلف جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں نے سابق جج شمس الدین چودھری مانک پر پانی کی بوتلیں، انڈے اور جوتے بھی پھینکے۔ انہیں اندرونی چوٹیں آئیں۔ ہسپتال کے آئی سی یو میں  حالت تشویشناک ہے۔ سابق جج کو بھارت فرار ہوتے انڈین سرحد کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن