اسماعیل ہاینہ کی شہادت کا بدلہ جلد اسرائیل سے لیا جائیگا: کمانڈر پاسداران انقلاب 

Aug 26, 2024

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران کی پاسداران انقلاب کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی نے اپنے عوام کو یقین دلایا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت کا بدلہ اسرائیل سے جلد لیا جائے گا۔ عرب میڈیا کے مطابق عوام کے ایک اجتماع سے خطاب میں انھوں نے عوام کو یقین دلایا کہ آپ جلد ہی اسرائیل پر جوابی حملے سے متعلق اچھی خبریں سنیں گے۔ جنرل حسین سلامی نے اپنی جذباتی تقریر میں اسرائیل اور امریکا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور ایران کی خود مختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی پاداش میں صیہونی ریاست کو انتقامی کارروائی کے لیے تیار رہنے کی دھمکی دی۔ تاہم اسرائیل پر جوابی کارروائی سے متعلق کوئی ٹائم فریم نہیں دیا۔

مزیدخبریں