راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی مبینہ سہولت کاری کا نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد افسران کے تبادلے جاری ہیں۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آفتاب احمد کا تبادلہ کر دیا گیا۔ انہیں پنجاب سٹاف ٹریننگ کالج بھیج دیا گیا۔ آفتاب احمدکو سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کی جگہ تعینات کیا گیا تھا۔ آفتاب احمد بانی پی ٹی آئی کو بیرک سے لانے اور لے جانے کی ڈیوٹی دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ لیڈی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمرہ جبین کا بہاولپور اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مظہر اقبال اسلم کا ڈی جی خان تبادلہ کر دیا گیا۔
اڈیالہ جیل: بانی پی ٹی آئی سہولت کاری نیٹ ورک پکڑے جانے کے بعد 3 افسروں کے تبادلے
Aug 26, 2024