امن فوج میں شامل گوجرخان کی ثانیہ صفدر  کو اقوام متحدہ نے ایوارڈ سے نواز دیا

گوجرخان(نامہ نگار)گوجرخان کی بیٹی کے اقوام متحدہ کی طرف سے ایوارڈ،گوجرخان کی بہادر بیٹی نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا،اقوام متحدہ نے جنڈر ایوارڈ سے نواز دیا، ثانیہ صفدر ایک محنتی اور جدوجہد کرنے والی طالبہ ہے، مرزا ظہیر الدین بابر بیگ تفصیلات کے مطابق شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین گوجرخان کی خاتون میجر ثانیہ صفدر اقوام متحدہ کی امن فوج میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں انہیں سائپرس میں صنفی مساوات کے فروغ پر اقوام متحدہ نے ایوارڈ سے نوازا ہے وہ اقوام متحدہ کی امن فوج کی پہلی خاتون ہیں جنہیں یہ ایوارڈ دیا گیا ان کو یہ ایوارڈ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد  1325،  جو کہ خواتین، امن اور سلامتی (WPS) سے متعلق ہے، جس کے فروغ دینے کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے میجر ثانیہ صفدر اس سے پہلے یونیسیف سے بھی اعلی کارکردگی کا ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں وہ اپنی اعلی صلاحیتوں اور کارکردگی کی بدولت دنیا میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابقمیجر ثانیہ صفدر کا تعلق گوجر خان کے گاوں دریالہ خاکی سے ہے ثانیہ صفدر گزشتہ بارہ سالوں سے پاکستان آرمی کا حصہ ہیں اور وہ اس وقت پاکستان آرمی کی طرف سے اقوام متحدہ کی امن فوج میں پاکستان  کی نمائندگی کر رہی ہیں۔عوام علاقہ نے انہیں اس کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے ثانیہ صفدر کے ٹیچر مرزا ظہیر الدین بابر بیگ نے ان کی کامیابی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثانیہ صفدر ایک محنتی اور مسلسل جدوجہد کرنے والی طالبہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...