راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ضلعی انتظامیہ نے آج شہداء کربلا کے چہلم کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آج سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے، نوٹیفکیشن کا اطلاق تحصیل کینٹ، سٹی، صدر اور ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے سکولز اور کالجز پر بھی ہو گا۔ تعطیل کا اعلان چہلم کے جلوس کے پیش نظر کیا گیا ہے۔