اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آذربائیجان کے وزیر داخلہ ولایت ایوازوف نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو خط ارسال کیا ہے جس میں رحیم یار خان میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کے حملے کی شدید میں مذمت کی۔ آذربائیجان کے وزیر داخلہ نے حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا۔ آذربائیجان کی حکومت دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
آذربائیجان کے وزیر داخلہ کا محسن نقوی کو خط، پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس
Aug 26, 2024