اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں جامع اصلاحات کا آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں کم ریٹنگ کے حامل 25 پروگراموں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ 25 پروگراموں کو بند کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور پروفیشنلزم اور تعمیری تنقید کے فروغ کے لیے نئی پالیسی کے تحت نئے پروگرام شروع کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی سے سفارشی کلچر، نااہلی اور فیک نیوز کو جڑ سے اْکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نئی پالیسی کا مقصد پیشہ ورانہ رویوں اور تعمیری تنقید کو فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاک شوزکی ریٹنگ کے حوالے سے خدشات دور کیے جائیں گے اور اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے تاکہ تعمیری تنقید کو فروغ دیا جا سکے۔ ہمارا مقصد پی ٹی وی کے شوز اور پروگراموں کو منافع بخش بنانا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کامیاب کوریج کی گئی اور اس سے پی ٹی وی کو تاریخی منافع ہوا۔
پی ٹی وی میں کم ریٹنگ والے 25 پروگرامز فوری بند کر دیئے: عطاء تارڑ
Aug 26, 2024