پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، پولیس کے موثر سیکورٹی انتظامات

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ سیزیز، پہلا ٹیسٹ میچ اختتام پذیر ہو گیا راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کیے گئے، راولپنڈی پولیس کے 4500سے زائد افسران و اہلکاروں نے سیکورٹی کے فرائض سر انجام دئیے، ٹریفک کے انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے 350 سے زائد افسران واہلکار وں نے فرائض سرانجام دئیے، آر پی او بابرسرفراز الپا، سی پی او سید خالدہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ(ر) حافظ کامران اصغر خود سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کرتے رہے،چیف ٹریفک ا??فیسر، ایس پی سیکورٹی، ڈویڑنل ایس پیزاور دیگر سینئر افسران نے بھی خود فیلڈ میں موجود رہ کرفول پروف انتظامات کو یقینی بنایا،بہترین انتظامات کو یقینی بنانے پر سی پی او سید خالدہمدانی کی جانب سے تمام افسران واہلکاروں کو شاباش،میچ دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی راولپنڈی پولیس کے اقدامات کو سراہا گیا،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھاکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا انعقاد خوش آئند ہے جس میں راولپنڈی پولیس کا اہم کردار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...