تھائی لینڈ: مٹی کا تودہ گرنے سے روسی جوڑے سمیت 13 افراد ہلاک

بنکاک (آئی این پی )تھائی لینڈ کے ریزورٹ جزیرے فوکٹ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک روسی جوڑے سمیت 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوکٹ کے گورنر سوفون سوانارت نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کے باعث ملک کے جنوب میں ایک مشہور سیاحتی مقام بگ بدھا کے قریب مٹی کے تودے گرنے لگے تھے۔ سوفون سوانارت نے کہا کہ روسی باشندوں کے علاوہ مرنے والوں میں سے میانمار کے 9 تارکین وطن مزدور اور باقی 2 تھائی باشندے شامل ہیں ، مٹی کا تودہ گرنے سے تقریبا 20 افراد زخمی بھی ہوئے اور 209 گھر متاثر ہوئے ہیں۔ گورنر نے کہا کہ صفائی کا کام جاری ہے اور حکام متاثرین کے رشتہ داروں اور سفارت خانوں سے رابطے میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن