بھارت میں برڈ فلو کا پھیلاؤ، ایک ہزار مرغیاں مار ڈالیں 

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست  اڑیسہ میں ایوائن انفلوئنزا یا برڈ فلو کی انتہائی مہلک قسم H5N1 کے مثبت ٹیسٹ اور وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ایک ہزار سے زیادہ مرغیوں کو مار ڈالا گیا۔ وبا کا مرکز ریاست کے دارالحکومت بھونیشور سے تقریباً 19 میل دور ضلع پوری میں ہے اور ان مرغیوں کو ایک مقامی پولٹری فارم میں 1800 پرندوں کی موت کے بعد مارا گیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر آف ڈیزیز کنٹرول ڈاکٹر جگناتھ نندا نے بتایا کہ کام جاری ہے اور ہم تقریباً 20 ہزار مرغیوں کو مارنے جا رہے ہیں۔ وائرس کی یہ قسم H5N1 پیتھوجینک سمجھا جاتا ہے اور یہ جانوروں جیسے خنزیر، گھوڑے، بڑی بلیوں، کتے اور کبھی کبھار انسانوں میں بھی منتقل ہو سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن