لاہور میں ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ، بزنس مین شکار 

لاہور (نامہ نگار) لاہور میں بزنس مین کو ہنی ٹریپ کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ واقعہ کا مقدمہ درج کرکے 2 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔ مدعی مقدمہ بزنس مین سہیل محمود نے کہا کہ کاروباری لین دین کے سلسلے میں اسے ڈاکٹر ماہم نامی خاتون نے 20اگست کو گلبرگ کے ہوٹل میں بلوایا، جہاں عروج نامی لڑکی ایک مرد کے ساتھ آئی، تینوں نے اسے مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ بزنس مین نے کہا کہ گن پوائنٹ پر ملزمان نے اسے برہنہ کر کے خاتون کے ساتھ ویڈیو بنائی گئی اور نازیبا حرکات پر مجبور کیا گیا۔ جس کے بعد خاتون پرس، بزنس کارڈ اور گاڑی ساتھ لے کر چلی گئی۔ ملزمان ویڈیو کی وجہ سے بلیک میل کرتے رہے اور ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 30لاکھ روپے رقم کا مطالبہ کرتے رہے۔ پولیس  کے مطابق  کاروباری شخصیت کو ہنی ٹریپ کا شکار بنانے والی دونوں خواتین کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا۔ تیسرے ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن