فیصل آباد‘کامونکی میں حالات سے تنگ 3افراد کی خود کشی

 فیصل آباد‘میانوالی‘کامونکی(نمائندہ خصوصی‘ نامہ نگاران) طالب علم سمیت4افراد نے خود کشی کرلی ۔کامونکی‘ گھریلو جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھانے والا نوجوان دو روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز دم توڑ گیا۔فیروزوالہ میں نوجوان رضوان نے گھریلو حالات سے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کاخاتمہ کرلیا ۔ دوسرے واقعہ میںنوجوان بابر نے بے روزگاری سے تنگ آ کر پھندالیکر خودکشی کر لی۔غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر 3بچوں کے باپ نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔میانوالی‘ نواحی قصبہ موسی خیل میں  نویں جماعت کے طالب علم نے فیل ہونے پر خود کشی کر لی۔14 سالہ حماد خان  فیل ہونے  ڈانٹ پڑنے اور لوگوں کے طعنوں سے مبینہ تنگ آکر زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

ای پیپر دی نیشن