پشاور(بیورو رپورٹ)گورنرخیبر پی کے فیصل کریم کنڈی نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کا مسیحا قرار دے دیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی سمجھتی ہے کہ فضل الرحمان انہیں تمام مسائل سے نکال لیں گے، پی ٹی آئی کا مسیحا اس وقت مولانا فضل الرحمان ہیں۔ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ڈائیلاگ کی سیاست کی ہے، آصف زرداری نے ذاتی تعلقات کی بنیاد پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ہم فضل الرحمان کے خلاف الیکشن لڑے لیکن ان کا احترام کرتے ہیں۔