نیدرلینڈز کے فٹ بالر کا غزہ کے بچوں کیلئے لاکھوں ڈالر عطیہ کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) نیدرلینڈز کے مشہور فٹ بالر انوارالغازی نے ان کے کل مینز سے ملنے والی فیس 5 لاکھ 60 ہزار ڈالر غزہ کے بچوں کی فلاح کیلئے عطیہ دینے کا اعلان کردیا۔ مراکشی نژاد انوارالغازی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ میں مینز کا دو باتوں کی وجہ سے شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ 5 لاکھ کی ادائیگی غزہ میں بچوں کے فلاحی منصوبے کیلئے عطیہ ہوگی۔امید ہے کہ فٹبال کلب وقت پر ادائیگیوں سے گریز کے باوجود ان کے علم میں یہ بات آئیگی کہ میرے ذریعے وہ غزہ کے بچوں کیلئے ایک چھوٹی سی بہتر کاش کی کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ مجھے خاموش کرانے کی کوششوں سے میری آواز غزہ کے مظلوم اور بے آواز شہریوں کیلئے پہلے سے زیادہ موئثر بنادی۔ 29 سالہ فٹ بالر کے بیان کو مینز لیبر کورٹ نے اظہار آزادی کے دائرے کے اندر قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کو غیرقانونی قرار دیا تھا۔ کورٹ نے حکم دیا تھا کہ فٹ بال ڈچ فٹ بالر انوارالغازی کو ماہانہ تنخوا ڈیڑھ لاکھ یورو (ایک لاکھ 63 ہزار 500 ڈالر)کی ادائیگی جاری رکھی جائے۔ مینز فٹ کلب نے گزشتہ برس اکتوبر میں ان کو پہلے معطل کردیا تھا اور پھر ان کے بیان ریور ٹو سی  کے حوالے سے خبردار کردیا تھا جو انہوں نے انسٹاگرام پر جاری کیا تھا۔ بعد ازاں فٹ بال کلب کی انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ انوارالغازی کو مذاکرات کے بعد معاف کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فرام ریور ٹو سی، فلسطینین ول بی فری فلسطینی نعرہ ہے جس کا مطلب دریائے اردن اور بحیرہ روم کے درمیان کا علاقہ ہے، جس میں اسرائیل، مغربی کنارہ اور غزہ کی پٹی شامل ہے۔ انوارالغازی حال ہی میں فری ایجنٹ کی حیثیت سے کارڈف سٹی کلب میں ٹرانسفر ہوگئے ہیں اور یہ عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن