شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت پاکستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے سیاسی اختلافات پس پشت ڈال کر ملک کو ایشیئن ٹائیگر کا درجہ دلائے گی۔ پاکستان کو مشکل وقت سے ہمیشہ (ن) لیگ نے نکالا۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا 2017ء میں پاکستان دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل ہورہا تھا۔ پھر نااہل ٹولے کو اقتدار پر مسلط کرکے ملکی معیشت کو تباہ کردیا گیا۔ لیکن قوم کے ووٹ کی طاقت سے (ن) لیگ نے دوبارہ برسر اقتدار آکر ملکی معاشی ترقی کی راہ ہموار کردی ہے۔ (ن) لیگ کی سیاست کا محور ہمیشہ عوامی خدمت اور ملکی خوشحالی و ترقی رہا ہے۔ عوام کو ریلیف دینے میں ہماری جماعت کا کوئی ثانی نہیں۔