اپٹما انتخابات :ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب 

لاہور(کامرس رپورٹر)اپٹما کے انتخابات میں ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ کے تمام امیدوار 2 سال کیلئے بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ڈاکٹر گوہر اعجاز گروپ نے مسلسل 16 ویں سال کلین سویپ کیا ہے۔ غیر حتمی نتائج کے مطابق الیکشن میں بلامقابلہ 24 ممبران اپٹما کمیٹی منتخب ہو گئے۔ گوہر اعجاز گروپ نے 16 سال پہلے برسرے اقتدار گروپ کو شکست دیکر کامیابی سمیٹی تھی۔ گروپ پیٹرن انچیف اپٹما ڈاکٹر گوہر اعجاز نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس کامیابی و اعتماد پر سب ممبران کے شکر گزار ہیں اسی بنا پر گروپ کلین سویپ کرتا ارہا ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر کی ترقی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے تاہم حکومت کو ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے بجلی کا ٹیرف خطے کے دیگر ممالک کے برابر کرنا چاہئے۔ مہنگی ترین بجلی کی وجہ ٹیکسٹائل سیکٹر مشکلات میں ہے۔

ای پیپر دی نیشن