پشاور (نوائے وقت رپورٹ) حماس رہنما محمود شبکی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیلئے بھی سوچنا ہو گا۔ پشاور میں فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کیلئے کانفرنس کے انعقاد پر شکرگزار ہوں، انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہداء کی تعداد چالیس ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ عمارتیں تباہ ہونے سے لاکھوں لوگ ملبے تلے دبے جن کی تفصیلات نہیں، حماس کے ایک اور رہنما ابو ظہیر ناجی نے فلسطین کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں نے ثابت کیا کہ وہ کبھی اپنا وطن نہیں چھوڑیں گے۔ ابوظہیر ناجی نے کہا کہ ہماری جنگ سرحد کی نہیں اسلام کی ہے، ہمارا ساتھ دینے پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔