لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصل جنرل مہران مواحدفر اور ایران کے بڑے سرمایہ کار گروپ سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سی ای او تمن پیٹرولیم اینڈ پیٹرو کیمیکل انویسٹمنٹ کمپنی بابک افغان کر رہے تھے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ معاشی تعاون بڑھانے کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ وفد کے سربراہ بابک افغانی کاکہنا تھا ہمارے گروپ میں 93 کمپنیاں ہیں جومختلف مصنوعات تیار کر رہی ہیں۔ پاکستان اور پنجاب کیساتھ معاشی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں‘ لیکن دوطرفہ تجارتی تعاون بڑھانے میں ٹیرف بڑی رکاوٹ ہے۔ آر ڈی ٹیکس کا مسئلہ حل کئے بغیر تجارتی تعاون کو فروغ نہیں دیا جا سکتا۔