اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان ریلوے پی ایس ڈی پی پروگرام کے تحت برادر ملک چین سے ایک سو ساٹھ کلو میٹرز فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز رفتار 230 مسافر کوچز اور 820 ویگنز خرید ے گا وزارت ریلوے کے زرائع کے مطابق پاکستان ریلوے ٹریکس کو بہتر بنارہا ہے ڈبل ٹریک کر رہا ہے گا رفتار کو بہتر بنانے اور مقررہ اوقات کی پابندی کو یقینی بنانا ہے۔ریلوے وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ کل میں سے اب تک تقریبا 46 مکمل طور پر بلٹ اپ مسافر کوچز خریدے جا چکے ہیں جبکہ باقی 184 ملک میں تیار کیے جائیں گے اور ڈبے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکیں گے۔ ایم ایل ون سی پیک منصوبہ کے تحت ریلوے کی اپ گریڈیشن کی جارہی ہے پاکستان ریلوے کے4 سے ساڑے چار ہزار ہاس پاور کے 55 انجن موجود ہیں دوسری جانب محکمہ ریلوے کے تقریبا 70 ہزار ملازمین کے فلاح بہتر کے لیئے منصوبے تیار کیئے گئے ہیں ی منصوبے ملازمین کی رہائش تعلیم صحت ودیگر سے متعلق ہیں ۔
ریلوے چین سے تیز رفتار230 مسافر کوچز اور 820 ویگنز خرید ے گا
Aug 26, 2024