اسلام آباد(صلاح الدین خان )پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے آئی ٹی پارکس کے قیام کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے یہ آئی ٹی پارکس ملک بھر کے تمام بڑے شہروں میں قائم کیے جائیں گے، وزیر اعظم کی خصوصی دلچسپی کے باعث ،کراچی اور اسلام آباد کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ رحیم یار خان میں آئی ٹی پارک نے کام شرع کر دیا ہے ۔ پی سی ون کی منظوری کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکٹر جی ٹین میں ایک لاکھ مربع فٹ رقبے پرتعمیر کیا جارہا ہے سی ڈی اے اس منصوبے کی نگرانی کر رہا ہے یہ منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سرمایہ کاری کے تحت شروع کیا گیا ہے، اس میں کچھ نجی ٹیلی کام کمپنیاں شراکت دار ہیں اس منصوبے سے چھ ہزار سے زائد فری لانسرز فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ پاکستان کی آئی ٹی ایکس پورٹ جو اس وقت تین ارب ہے آئندہ پانچ سال میں بڑھ کرپندرہ ارب تک پہنچنے کا قوی امکان اور ٹار گٹ ہے وزیر اعظم شہباز شریف اسلام آباد ٓئی ٹی پارک کا سنگ بنیا رکھ چکے ہیں ۔اس آئی ٹی پارک کے منصوبے میں ۔ لائبریری ،سافٹ ویئر ا ہاوس ، ، کانفرنس حال ، کام کرنے کی جگہ ورکشاپ ، آئی ٹی مصنوعات کی نمائش کی جگہ ، مسلسل الیکٹرک سٹی انٹر نیٹ کی فراہمی ، سولر سسٹم ودیگر ہرممکن جدید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے ۔
ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی کیلئے آئی ٹی پارکس کے قیام پر تیزی سے کام جاری
Aug 26, 2024