اسلام آباد(خبرنگار) محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، خیبر پی کے،پنجاب،خطہ پوٹھو ہار ، اسلام آباد، جنو بی بلوچستان ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوا ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے 26تا 28اگست شدید بارشوں کے باعث جنوب مشرقی اور زیریں سندھ کے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہا۔تاہم خیبر پی کے، سندھ ، بلوچستان، پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی ‘ زیادہ بارش سندھ کے علاقے مٹھی میں29 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زیادہ درجہ حرارت چلاس ، دالبندین ، نوکنڈی اورسبی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان سندھ کے علاقے زیرآب آنے کا خدشہ
Aug 26, 2024