کامونکی: نوجوان کی خودسوزی،پولیس نے دو صحافیوں پر بھی مقدمہ کر دیا  

Aug 26, 2024

کامونکی(نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس نے گزشتہ روز اے ایس پی آفس کے باہرخود کو آگ لگاکرخودسوزی کرنیوالے عبید الرحمن کے بھائی معاذ عبدالرحمن کی مدعیت میں دو صحافیوں سمیت پانچ افراد پر مقدمہ درج کرکے دو صحافیوں ہارون اور میاں شفیق کو حراست میں لے لیا، ان پر الزام ہے انہوں نے پولیس پر دباؤ ڈالنے کیلئے متوفی عبید اللہ کو خود سوزی پر مجبور کیا تھا، زیر حراست صحافیوں نے اس امر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عبیدالرحمن اپنی بیوی کے اغواء ہونے اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج ہونے کے باوجود دادرسی نہ ہونے پر دلبرداشتہ تھا،متوفی کی خود سوزی اسکا ذاتی فعل تھا انہوں نے اسے اس اقدام پر مجبور نہیں کیا ،شہر بھر کے صحافیوں نے پولیس کی طرف سے صحافیوں پر بے بنیاد جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر پریس کلب کے باہر کتبے اٹھا کر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔

مزیدخبریں