گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب ٹیچرز یونین اور انجمن اساتذہ گوجرانوالہ ڈویژن کے وفد کی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر ضیا اللہ ناگرہ سے ملاقات میں اساتذہ کو درپیش مسائل اور تحفظات بارے آگاہ کیا گیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر ضیا اللہ ناگرہ نے کہا کہ ترجیحی بنیادوں پر اساتذہ کو درپیش مسائل کو حل کیا جائیگا اور موقع پر ہی متعلقہ اکائونٹ آفیسر کو ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔