شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری مسعود محمود گرداور نے کہا ہے ڈیجیٹل ٹیررازم کے نا م پر پوری نوجوان نسل تباہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے اس کے نتائج ریاست کیلئے فائدہ مند نہیں ہوں گے۔ نوجوانوں کو بولنے اور مثبت تنقید کی اجازت ہونی چاہیے ہر سیاسی ورکر اپنا موقف دے سکتا ہے آئین میں اس کی اجازت دی گئی ہے جسے پس پشت ڈالا نہیں جاسکتا طاقت اور ڈنڈے کے زور پر سیاسی مخالفین کو دبانے کی حکمرانوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی، انٹرنیٹ بند کرکے نوجوانوں کا روزگار نہ چھینا جائے، یہ ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا دور ہے حکومت لوگوں کی پرائیویسی اور ہر چیز کو فلٹر کرنے کی کوششیں ترک کردے، فوجی معاملات پر ان کے ادارہ جاتی احتساب کی پی ٹی آئی حامی ہے یہ حق آئین نے فوج کو دیا ہے مگر پارٹی قیادت کا یہ مطالبہ بھی اصولی ہے کہ اس انکوائری کے حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں یہ
نوجوان نسل کوتباہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے:مسعود محمود گرداور
Aug 26, 2024