حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) وکلاء اور معززین کی کثیر تعداد نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر ملک وقاص رضا اعوان ایڈوکیٹ کی قیادت میں سانحہ رحیم یار خان میں شہید پولیس اہلکاروں کی روح کو ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وکلاء اور معززین نے شمعیں روشن کیں اور یادگار شہداء پولیس پر پھولوںکی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے شہداء پولیس کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر ملک وقاص رضا اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا رحیم یار خان میں پولیس کے جوانوںنے ملک وقوم کیلئے جس بہادری سے اپنی جانوںکے نذرانے پیش کئے ہیں۔
حافظ آباد :رحیم یار خان میں شہید پولیس اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب
Aug 26, 2024