اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و امیدوار این اے 115رانا ممتاز محمود مون خاں آف جھبراں نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جن کے آلہ کار ملک مکے اندر انارکی و انتشار برپا کرکے پاکستان کو سیاسی عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں تاکہ معاشی استحکام کی منزل حاصل نہ ہوسکے مگر ان کی سازشوں کو ناکام بنا کر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی راہ ہموار کی جائے گی۔