پاک فوج سرحدوں کی حفاظت پر کاربند ہے:میاں تیمور خالد

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)استحکام پاکستان پارٹی یوتھ ونگ کے ضلعی صدر میاں تیمور خالد نے کہا ہے افواج پاکستان ملک سے دہشتگردی کے خاتمہ اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لار ہی ہے۔ ملکی دفاع کیلئے فو ج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ فوجی جوان ہمارے محفوظ کل کیلئے اپنا آج قربان کررہے ہیں پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو پوری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے اوردہشت گردی کے عفریت سے وطن عزیز کی مٹی کو پاک کرنے کے عزم میں قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم کو متحدہوناپڑے گا ۔پاکستان دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت نقصان اٹھاچکاہے دنیا کے کسی ملک نے دہشت گردی کے خلاف نہ تو اتنی لمبی جنگ کی ہے جتنی پاکستان کر چکا ہے اور نہ ہی اتنا جانی ومالی نقصان اٹھایا ہے جتنا پاکستان نے برداشت کیا ہے، پاکستان پوری دنیامیں امن کا خواہاں ہے لیکن ہماری امن کی اس خواہش کو کمزور سمجھنے والوں نے اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن