ننکانہ صاحب(نامہ نگار)ڈی پی اوسید ندیم عباس نے ڈی پی اوآفس میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہو ئے کہا علماء کرام اوراقلیتی رہنماء امن کے سفیرہیں۔عبادت گاہوں اوراقلیتی درس گاہوں سے ضلع بھرکے شہریوں کو امن وما ن قائم رکھنے،اخلاقیات کا بول بالا کرنے،صبر وتحمل اوراتحادکامظاہرہ کرنے کا پیغام دیں،اجلاس میںضلع بھر سے تمام مسالک کے علماء اکرام، مذہبی اور اقلیتی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں بین المسالک ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے حوا لے سے کئی اہم امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔امن کمیٹی ممبران نے ضلعی پولیس کیساتھ مشترکہ تعاون اورباہمی روابط کے حوالے سے اظہارخیال کیا۔تمام مسالک کے علماء اکرام اوراقلیتی رہنماؤں نے عبادتی پروگراموں پرملنے والی سکیورٹی اور ضلعی پولیس کے تعاون کو خوب سراہا ہے۔
علماء کرام اور اقلیتی رہنماء امن کے سفیر ہیں:ڈی پی او ننکانہ
Aug 26, 2024